سلمان خان کا منفی 7ڈگری بارش میں اضافی آکسیجن کے بغیر شوٹنگ کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی متنازع فلم کے ہدایت کار اپوروا لاکھیا نے انکشاف کیا ہے کہ با سلمان خان نے فلم ماتربھومی کے لیے 14 ہزار فٹ کی بلندی پر اضافی آکسیجن کے بغیر منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ موسم میں بارش کے دوران شوٹنگ کی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم سازوں کی جانب سے سلمان خان کی نئی متنازع فلم ماتربھورمی مے وار ریسٹ ان پیش کے ٹریلر جاری کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے ہدایت کار اپوروا لاکھیا نے بتایا کہ 60 سالہ سلمان خان دشوار گزار راستوں، ان کے لیے ناموافق موسم اور انتہائی بلندی پر شدیدحالات کے باوجود لوکیشن پر پہنچتے ہی سیدھا سیٹ پر چلے گئے اور فلم کی ٹیم نے سنگلاخ پہاڑوں میں عکس بندی کی، جہاں درجہ حرارت منفی ڈگری تھا۔ہدایت کار کا شوٹنگ کے مشکل شیڈول پر کہنا تھا کہ کس طرح سلمان خان نے بغیر کسی شکایت کے سخت حالات کا مقابلہ کیا۔