بگ باس 20کی شوٹنگ شروع، سلمان خان کا دبنگ سٹائل سامنے آگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے مقبول رئیلٹی شو بگ باس 20 کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے، جبکہ گرینڈ پریمیئر کے لیے ان کا پہلا انداز بھی سامنے آگیا ہے۔ سیٹ سے جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اداکار اپنے روایتی دبنگ انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔سلمان خان نے شو کی شوٹنگ کے موقع پر کا بوائے ہیٹ، ہاف جیکٹ، ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی، جس میں وہ خاصے اسٹائلش نظر آئے۔ اداکار نے سیٹ پر تصاویر کے لیے پوز دیے اور وہاں موجود پاپارازی کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں، جبکہ ان کی ویڈیوز میں بھی مخصوص دبنگ اسٹائل نمایاں رہا۔