معروف اداکارہ کی فلم کے ٹریلر کو لائیکس کے مقابلے میں زیادہ ڈس لائیکس ملے تھے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکار، اداکار اور گیت نگار پلاش سین نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان خان بھی بالی ووڈ میں منفی تشہیر کے کلچر کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے بگ باس 20 میںسلمان خان کی جانب سے اس معاملے پر کیے گئے تبصروں پر بھی گفتگو کی۔بگ باس 20 کے ایک ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ کے دوران سلمان خان نے فلموں کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد اداکاروں کے خلاف سخت تبصرے کرنے والے ٹرولز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے ان الزامات پر بھی بات کی تھی کہ بعض اداکار اپنے ساتھی فنکاروں کے خلاف منفی تشہیری مہم چلانے کے لیے پیسے خرچ کرتے ہیں۔پلاش سین نے ایک انٹرویو میں اس معاملے پر گفتگو کرتے الزام عائد کیا کہ سلمان خان خود بھی اس مسئلے کا حصہ رہے ہیں۔ انھوں نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک معروف اداکارہ کی فلم کے ٹریلر کو لائیکس کے مقابلے میں زیادہ ڈس لائیکس ملے تھے، جس کے بعد یوٹیوب نے ڈس لائیک کا فیچر ہی بند کر دیا تھا، یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ لوگوں کے یہ ردعمل حقیقی تھے یا اس کے لیے پیسے خرچ کیے گئے تھے۔انھوں نے کہا کہ سلمان اس سلسلے کو شروع کرنے والوں میں شامل رہے ہیں۔ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ مسائل کبھی درجہ بندی کے نچلے حصے سے پیدا نہیں ہوتے، بلکہ ان کا آغاز اوپر سے ہوتا ہے۔