کوئٹہ:60 فیصد سے زائد بچے تعلیم سے محروم، مزدوری کرنے پر مجبور

ورکشاپوں، ہوٹلوں، دکانوں اور  کاروباری مراکز میں کام کرکے اپنے والدین کی مدد کر رہے ہیں
کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ میں  غربت، مہنگائی ، بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات اور چائلڈ لیبر قوانین پر عمل نہ ہونے کے باعث  تقریبا 60 فیصد سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہوکر محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ  کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ہزاروں کم عمر بچے اسکول جانے اور کھیلنے کودنے کی عمر میں گیراجوں، ورکشاپوں، ہوٹلوں، دکانوں اور دیگر کاروباری مراکز میں کام کرکے اپنے اور اپنے خاندانوں کی کفالت میں حصہ لے رہے ہیں۔کوئٹہ کے مختلف علاقوں، مصروف شاہراہوں اور بازاروں میں کم سن بچوں کی بڑی تعداد محنت مزدوری کرتی نظر آتی ہے