بلوچستان :28لاکھ سے زائد بچوں کے تعلیم سے محروم ہونے کا انکشاف

 13ہزار سے زائد سکول بائونڈری وال اور واش رومز سے محروم،ایک ہزار 843 شیلٹر لیس ہیں
 کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں 28لاکھ سے زائد بچے اور بچیوں کے تعلیم سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں 22لاکھ بچے سرکاری و نجی سکولوں میں زیر تعلیم ہیں، صوبے میں 3 ہزار 694سکولز غیر فعال ہیں، بلوچستان کے 6ہزار 995سکولوں میں سنگل ٹیچر ہے ، صوبے کے 13ہزار سے زائد سکولز بائونڈری وال اور واش رومز سے محروم ہیں جبکہ بلوچستان کے ایک ہزار 843 سکولز شیلٹر لیس ہیں۔ڈائریکٹر ایجوکیشن فار ڈویلپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ منیر نودیزئی کا کہنا ہے کہ 2023کی مردم شماری کے مطابق بلوچستان میں سکول جانے کی عمر کے بچوں کی تعداد تقریبا 50 لاکھ ہے، صوبے میں 22 لاکھ کے قریب بچے سکول جاتے ہیں، بلوچستان میں 11لاکھ بچے سرکاری، 7لاکھ بچے پرائیویٹ سکولز جبکہ 3 لاکھ سے زائد بچے نیم سرکاری اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔