2025 کے اختتام تک 70 سے 80 ہزار بھارتی شہری پہلے سے ہی روس میں کام کر رہے ہیں
ماسکو (آئی این پی )رواں برس کم از کم 40 ہزار بھارتی شہری مزدوروں کی حیثیت سے روس آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان روس کے پائیدار ترقی کے شعبے میں بین الاقوامی تنظیموں سے تعلقات کے خصوصی نمائندے بورس تیتوف نے کیا۔ ماسکو میں بھارت کے سفیر ونئے کمار نے بھی بتایا 2025 کے اختتام تک 70 سے 80 ہزار بھارتی شہری پہلے سے ہی روس میں کام کر رہے تھے