اسلام آباد(آئی این پی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چیف جسٹس کے نام خط پر اپوزیشن رہنماں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا اور کہا ہے کہ خط میں بیان کردہ حالات اور جیل میں روا سلوک پر شدید تشویش ہے۔مشترکہ اعلامیے میں دونوں اپوزیشن لیڈرز نے کہا کہ عمران خان کی صحت، طویل تنہائی اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات نہایت تشویش ناک ہیں، اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر پابندی اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان ہے، سابق وزیراعظم کو طبی نگہداشت اور اہلِ خانہ سے ملاقات جیسے بنیادی حقوق کے لیے اعلی عدلیہ سے فریاد کرنا پڑ رہی ہے