حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم‘ محمود خان اچکزئی،علامہ ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر شامل

کمیٹی باقاعدہ اپنا ایجنڈا جاری کرے گی پھر رابطے ہوں گے، مذاکراتی کمیٹی کی دیگر جماعتوں کی نمائندگی سے متعلق بھی مشاورت جاری
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی،علامہ ناصر عباس، مصطفی نواز کھوکھر سمیت اپوزیشن اتحاد کی قیادت کمیٹی کا حصہ ہو گی۔پی ٹی آئی کا کوئی عہدیدار مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگا، اپوزیشن اتحاد میں اسد قیصر پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی باقاعدہ اپنا ایجنڈا جاری کرے گی پھر رابطے ہوں گے، مذاکرات کمیٹی کی دیگر جماعتوں کی نمائندگی سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے۔