چین کے صوبہ ہونان میں آتشبازی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 26 زخمی

چین کے صوبہ ہونان میں آتشبازی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 26 زخمی

چین کے وسطی صوبے ہونان میں ایک آتشبازی کی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ چانگڈے کے قریب واقع ایک آتشبازی فیکٹری میں پیش آیا، جہاں گزشتہ روز اچانک دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔چینی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق فیکٹری ایک پہاڑی علاقے میں واقع ہے، جہاں پانی کی فراہمی محدود ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔واقعے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔چینی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔ چین میں آتشبازی کی فیکٹریوں میں اس نوعیت کے حادثات ماضی میں بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں، جن میں حفاظتی انتظامات کی کمی کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔