چین کے صوبے ہونان میں اسکائی تھیٹر میں ڈرون سے آتشبازی کے دوران حادثہ پیش آیا۔
دورانِ شو ڈرون آتشبازی کا ایک حصہ قابو سے باہر ہو گیا، جس کے باعث شعلے تماشائیوں کی جانب بڑھنے لگے اور بھگدڑ مچ گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں ہے، تاہم کئی افراد خوف کے باعث گرنے سے معمولی زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر خشک موسم کے باعث پیش آیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔