مرکزی مسلم لیگ کا یتیم خانہ میں سستی چینی کا سٹال

 شہریوں کو صرف 150 روپے فی کلو کے حساب سے چینی مہیا 
لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام یتیم خانہ چوک میں شہریوں کے لیے سستی چینی کا سٹال لگایا گیا۔ جہاں شہریوں کو صرف 150 روپے فی کلو کے حساب سے چینی مہیا کی جارہی ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں چینی 210 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت شہریوں کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئے کرشنگ سیزن کا آغاز ہوگیا۔ جبکہ مارکیٹ میں سرکاری چینی ابھی بھی شارٹ ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گنے کی کوئی قیمت مقرر نہیں کی جا سکی ہے۔ جس کی وجہ سے شوگر ملز مالکان اپنی مرضی کی قیمتیں مقرر کررہے ہیں۔ چینی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب میں چینی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شوگر ملز مالکان کو انتباہ جاری کیا جاری کیا جائے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں چینی کی سرکاری قیمت 179 روپے فی کلو کو یقینی بنائیں۔