اسلام آباد (آئی این پی )آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما راجا ثاقب مجید نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔راجا ثاقب مجید آج کشمیر کونسل ہال اسلام آباد میں باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق شمولیتی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام سمیت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت شرکت کرے گی