گل دائودی نمائش کا افتتاح‘مریم نواز نے سٹال پر کڑک چائے بنوائی عوام کو سستی اشیاء دی جائیں:وزیراعلی

جیلانی پارک میں  سالانہ نمائش اور کمرشل نرسری کاافتتاح ‘گل دائودی سے سجے اونٹ کے ماڈل اور پھولوں سے لدی بگھی کے سامنے تصویر  بنوائی ‘ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خوبصورت آسٹریلین طوطے دیکھ کراظہار مسرت
’’ انار ، بون سائی ‘‘کے پودے کاتحفہ پیش کیا گیا‘الیکٹرک کارٹ میں سواری‘لاہور میں ہار س اینڈ کیٹل شو  نئے انداز سے دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں،کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں: مریم نواز 

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جیلانی پارک میں ’’گل داؤدی‘‘ کی سالانہ نمائش اور پی ایچ اے کمرشل نرسری کا افتتاح کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پھول امن اور محبت کی علامت ہیں۔لاہور اور دیگر شہروں کے لوگ گل دائودی کی نمائش دیکھنے ضرور آئیں۔ا نہوں نے گل دائودی کی مختلف اقسام کا مشاہدہ کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گل دائود ی کی رنگا رنگ اقسام میں دلچسپی کا اظہار کیا اور گل دائودی سے بنے مختلف ماڈلز کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گل دائودی سے سجے اونٹ کے ماڈل اور پھولوں سے لدی بگھی کے سامنے تصویر بھی بنوائی ۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے خوبصورت آسٹریلین طوطے دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ آسٹریلین طوطے مہمانوں کودیکھ کرخوش آمدید کے انداز میں سرہلانے لگے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے جیلانی پارک کے اندر مختلف اسٹال دیکھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کوکھانے پینے کی اشیاء رعایتی نرخ پر مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک اسٹال سے کڑک چائے بنوائی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پی ایچ اے کمرشل نرسری کا بھی معائنہ کیا اور تمام پودوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے’’ پیس للی ‘‘ اور’’ ایئر پلانٹ‘‘ کے پودوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو زیتون کے مقامی پودے بھی دکھائے گئے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو’’ انار ، بون سائی ‘‘کے پودے کاتحفہ پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور دیگر مہمانوں نے الیکٹرک کارٹ میں سواری بھی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کوڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے گل داؤدی نمائش بارے میں بریفنگ د یتے ہوئے بتایا کہ نمائش جیلانی باغ میں 10 روز تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 2 سو کے قریب نایاب اور منفرد اقسام کے گل داؤدی کے رنگ برنگے پھول رکھے گئے ہیں۔ ہرشام میں لائٹ شو بھی پیش کیا جائے گا۔دریں اثناء  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ’’ شاپنگ فیسٹیول ‘‘ کے انعقاد کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔لاہور میں چین سٹورز کے اشتراک سے پہلا شاپنگ فیسٹیول منعقدہوگا ۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کوچین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے تجاویز اور سفارشات سے آگاہ کیا-پنجاب میں سٹورز کے اوقات کار کے لئے سالانہ کیلنڈر بنانے کی تجویزپیش کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہور میں ہار س اینڈ کیٹل شو کو نئے انداز سے دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔کاروباری برادری کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔