وفاقی آئینی عدالت کے دو نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے دو نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے دو نئے ججز، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ، نے حلف اٹھا لیا ہے۔

اس حوالے سے تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی، اور جسٹس کے کے آغا بھی حلف اٹھا چکے ہیں۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سب سے پہلے ایوان صدر میں حلف لیا تھا، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں حلف دلایا۔ اب تک، مجموعی طور پر سات ججز حلف اٹھا چکے ہیں۔

اس دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف، اور جسٹس انعام امین منہاس بھی تقریب میں شریک ہوئے۔اس کے علاوہ، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد حسین گیلانی اور سیکرٹری منظور احمد ججہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔