لاہور ہائیکورٹ کے چار ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔
ایڈیشنل جج کے طور پر راجہ غضنفر علی خان، طارق محمود باجوہ، تنویر احمد شیخ اور عبہر گل نے حلف اٹھایا۔ تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاونج میں منعقد ہوئی، جس میں عدلیہ کے سینئر ججز، وکلاء، اور بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب میں شرکت کرنے والے ججز میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس شاہد کریم، جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل تھے۔
مزید برآں، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس راحیل کامران شیخ، جسٹس محمد طارق ندیم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ سمیت دیگر اہم قانونی شخصیات بھی موجود تھیں۔ایڈووکیٹ جنرل محمد امجد پرویز، بار کے عہدیداران، لاء افسران اور لاہور ہائیکورٹ کے افسران بھی حلف برداری کی اس تقریب میں شریک ہوئے۔