کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: جسٹن ٹروڈو کے ایک دہائی پر مشتمل اقتدار کا سفر ختم ہونے کے بعد کینیڈا کی حکمراں جماعت لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 59 سالہ مارک کارنی، جو کہ ایک معروف سیاست دان اور سابق بینکر ہیں، نے پہلی بار کسی عوامی عہدے کا آغاز کیا ہے۔ وہ کینیڈا کے وزیراعظم بننے والے وہ واحد شخص ہیں جو اب تک پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے۔ مارک کارنی نے وزیراعظم کا عہدہ اُس وقت سنبھالا ہے جب کینیڈا کو کئی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں سب سے بڑا چیلنج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کی خودمختاری پر حملہ ہے۔وزیراعظم بننے کے بعد مارک کارنی کو اپنی پارٹی کے انتخابات کرانے کا بھی سامنا ہے، جو سال کے آخر میں ہونے ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں اپنے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، جب عوامی سروے میں یہ ظاہر ہوا کہ لبرل پارٹی آئندہ انتخابات میں شکست کا شکار ہو سکتی ہے۔ جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد، لبرل پارٹی نے مارک کارنی کے نام کا اعلان کیا تھا۔ مارک کارنی نے 9 مارچ کو پارٹی کے رہنما کے طور پر بھاری اکثریت سے انتخاب جیتا، جس کے بعد جسٹن ٹروڈو نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑا۔