ٹرمپ کی غزہ منصوبے کی حمایت، اقوام متحدہ میں ووٹنگ آج

ٹرمپ کی غزہ منصوبے کی حمایت، اقوام متحدہ میں ووٹنگ آج

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرار داد پر ووٹنگ آج متوقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرار داد پر اسرائیلی انتہا پسند وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے دائیں بازو کے وزراء کو یقین دلایا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف ان کا موقف جاری رہے گا۔نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ بیرونی اور داخلی دباؤ کے باوجود، فلسطینی ریاست کے خلاف ان کا مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے مخالفت جاری رہے گی، چاہے یہ مشکل ہو یا آسان، اور ان کا عزم ہے کہ حماس کو ہر حالت میں غیر مسلح کیا جائے گا۔