اقوام متحدہ فوری طور پر غزہ میں مسلح مداخلت کرے:صدر غزہ ٹریبونل

اقوام متحدہ فوری طور پر غزہ میں مسلح مداخلت کرے:صدر غزہ ٹریبونل

غزہ ٹریبونل کے صدر رچرڈ فالک نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خطرناک مرحلے کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کو مسلح مداخلت کرنی چاہیے۔

عرب میڈیا کے مطابق، غیر جانب دار غزہ ٹریبونل کی جانب سے عالمی برادری سے غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔غزہ ٹریبونل کے صدر، امریکی پرنسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر اور اقوام متحدہ کے سابق خصوصی نمائندے برائے فلسطین رچرڈ فالک نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کو بااختیار ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اب بھی مناسب اقدامات نہیں کیے گئے تو صورتحال بہت دیر ہو جانے کے بعد ناقابلِ تلافی ہو جائے گی۔رچرڈ فالک نے کہا کہ دنیا کے سننے اور دیکھنے کی صلاحیت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، آج کی نسل کشی اتنی واضح ہے کہ اس کا موازنہ ہولوکوسٹ سے بھی کیا جا سکتا ہے، اور یہ ہماری انسانیت کے لیے ایک سنگین آزمائش ہے۔