موٹر وے ایم 5 پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مسافر بس نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو روند دیا۔
اس واقعے میں موٹر وے پولیس کے دو افسروں سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سب انسپکٹر مشتاق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر اور کانسٹیبل اسامہ شامل ہیں۔ حکام کے مطابق، یہ واقعہ ایم 5 لوکیشن 662 پر اوچ شریف کے قریب ہوا، جب پولیس آفیسرز اپنی ڈیوٹی مکمل کرکے اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے۔ بس کراچی سے ملتان جا رہی تھی، اور اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب، ہربنس پورہ، کینال روڈ پر صحافی کالونی کے قریب ایک تیز رفتار کار کے کرتب کے دوران بے قابو ہو کر الٹ جانے سے 6 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 2 موٹر سائیکل سوار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا۔
ایم اور ٹریفک حادثہ میں، ایم-4 پر شورکوٹ کے نزدیک ایک بس اور ٹریلر میں ٹکر سے ڈرائیور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ یہ بس کراچی سے لاہور جا رہی تھی، جس میں 35 مسافر سوار تھے، اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔