وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اوچ شریف میں شہید کیپٹن محمد آصف کے گھر پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اوچ شریف میں شہید کیپٹن محمد آصف کے گھر پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اوچ شریف میں شہید کیپٹن محمد آصف کی رہائش گاہ پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔

اہم ملاقات اور تعزیت:
وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن آصف کے والدین، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی نے اہل خانہ کے عزم اور حوصلے کو سراہا اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔

فیملی سے خصوصی ملاقات:
وزیر داخلہ نے شہید کیپٹن محمد آصف کے 10 ماہ کے بیٹے محمد ارسلان سے بھی شفقت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔