وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل کے سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئیں ہیں۔
وہ حال ہی میں برازیل کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئی تھیں، جس میں انہوں نے مختلف سرکاری امور اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم ملاقاتیں کیں۔دورہ کے دوران، مریم نواز نے برازیل کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور تجارتی، ثقافتی اور سیاسی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے برازیل میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کے لیے مثبت پیغامات دیے۔
واپسی پر، وزیر اعلیٰ پنجاب نے دو روز لندن میں قیام کیا، جہاں انہوں نے مختلف سرکاری اور نجی ملاقاتیں کیں۔ اس دوران انہوں نے برطانیہ میں سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لیے حکمت عملی وضع کی۔اب، مریم نواز پنجاب واپس لوٹ چکی ہیں اور جاتِِ امراء پہنچ گئیں ہیں، جہاں وہ اپنی سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی جاری رکھیں گی۔ اس دورے سے پنجاب اور پاکستان کے لیے بین الاقوامی تعلقات مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔