گوادر و تربت میں 3.8 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں

گوادر و تربت میں 3.8 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں

گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی گہرائی 76 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز تربت سے 13 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے، لیکن کوئی نقصان یا حادثہ پیش نہیں آیا۔ حکام نے عوام سے محتاط رہنے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہدایت دی ہے۔ زلزلہ کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے نگرانی جاری ہے، اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے تیار رہیں۔