پہاڑی بستیاں آفات کی فرنٹ لائن، دریائے سندھ کا بہاو بدلنے سے کروڑوں افراد خطرے میں ہیں
درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیئرز سکڑنے کے باعث پاکستان کی آبی سلامتی خطرے میں ہے:وفاقی وزیر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔کوپ تھرٹی کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان کی طرف سے فوری عالمی تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ گلیشیئرز تیزی سے سکڑنے کے باعث پاکستان کی آبی سلامتی خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، پہاڑی بستیاں آفات کی فرنٹ لائن پر کھڑی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دریائے سندھ کا بہاو بدلنے سے کروڑوں افراد خطرے میں ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا چاہیے۔اْن کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ گلیشیئرز کیلیے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے، جو ملک اس میں اضافے کے ذمے دار ہیں انہیں زیادہ حصہ لینا چاہیے