مظفرآباد(آن لائن)آزاد کشمیر کی مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے فیصل ممتاز راٹھور کی بطور وزیراعظم ازاد کشمیر نامزدگی کے فیصلے کی ستائش کی ہے ۔فیضان عارف ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور منجھے ہوئے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں - فیصل ممتاز راٹھور مفاہمت پسند شخصیت کے مالک ہیں- فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بھی مقبول ہیں-ریاست آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے فیصل ممتاز راٹھور کی نامزدگی خوش آئند ہے