مارچ 2011 سے ستمبر 2025 تک 10 ہزار 636 میں سے 8 ہزار 986 کیس نمٹائے
اسلام آباد(آئی این پی) جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر 2025 میں لاپتہ افراد کے 113 کیسز نمٹا دیئے۔جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر 2025 کے لیے اپنی رپورٹ جاری کر دی، مارچ 2011 سے ستمبر 2025 تک 10 ہزار 636 کیسز میں سے 8 ہزار 986 کیسز نمٹائے گئے۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں کمیشن کا علاقائی دفتر صوبہ بلوچستان سے متعلق کیسز کو نمٹاتا ہے، بلوچستان میں ستمبر 2025 کے دوران 14 لاپتہ افراد گھر واپس پہنچے۔چیئرمین جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کی متحرک قیادت میں کمیشن نے گزشتہ تین ماہ کے دوران 289 کیسز نمٹائے