برازیلیہ (آئی این پی )حال ہی میں ڈائنوسار کے ساتھ رہنے والی ایک جہنمی چیونٹی کا ڈھانچہ دریافت ہوا ہے جو تقریبا 113 ملین سال قدیم چیونٹی ہے۔ یہ چیونٹی ڈائنوسار کی حکمرانی کے وقت موجود تھی جو ان کے درمیان رہا کرتی تھی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دریافت شدہ چیونٹی کا یہ ڈھانچہ اب تک کی سب سے قدیم چیونٹی کا ہے۔