ہیلمٹ کا استعمال حادثات سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے، شہری ہر صورت عمل کریں: وزیراعلیٰ سندھ

ہیلمٹ کا استعمال حادثات سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے، شہری ہر صورت عمل کریں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہزاروں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط، وزیراعلیٰ سندھ نے قانون کی سختی سے پابندی کی ہدایت کردی

کراچی میں ٹریفک پولیس نے 9 سے 16 مئی 2025ء تک کی کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کردی، جس میں بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہزاروں گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایات:

وزیراعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کا احترام کریں اور اپنی و دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ:ہیوی ٹریفک کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے، اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔بغیر فٹنس اور رجسٹریشن والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔آئی جی سندھ کو ہدایت دی گئی کہ قانون شکنی پر کوئی رعایت نہ دی جائے۔
ٹریفک پولیس کی کارروائیاں:

ترجمان کے مطابق درج ذیل اقدامات کیے گئے:

ہیلمٹ اور قوانین کی خلاف ورزی پر 43,852 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔
فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے والی 3,951 گاڑیوں کے خلاف کارروائی۔
685 ہیوی اور لائٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
موٹرسائیکل رکشوں کے خلاف 194 مقدمات درج، 25 بغیر رجسٹریشن رکشے ضبط، جبکہ 434 کو تحویل میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی کی 11 ماڈل سڑکوں پر موٹر سائیکل رکشہ چلانے پر پابندی عائد ہے۔

ٹریفک پولیس کی سفارش:

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ جو گاڑیاں فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوں، ان کی رجسٹریشن عارضی طور پر منسوخ کی جائے تاکہ سڑکوں پر حادثات میں کمی لائی جا سکے۔