ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: پاکستان کی ایران پر یکطرفہ فتح، سیمی فائنل میں رسائی یقینی

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: پاکستان کی ایران پر یکطرفہ فتح، سیمی فائنل میں رسائی یقینی

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: پاکستان کی شاندار کارکردگی، ایران کو 0-14 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی

ایران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے میزبان ایران کو باآسانی 0-14 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ یہ ایونٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔میچ میں پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم، سعید اختر اور محمد حارث نے شاندار کھیل پیش کیا اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے بنگلادیش کو بھی 6-10 سے ہرایا تھا۔

دو مسلسل فتوحات کے بعد پاکستان نے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ سیمی فائنل میں قومی ٹیم کا مقابلہ گروپ اے کی دوسری نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہوگا۔پاکستان ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ہے اور اس کی کارکردگی نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ٹائٹل کے مضبوط امیدواروں میں شامل ہے۔