بلال یاسین کی شہید سلمان سرور کے گھر جا کر تعزیت

قوم کو شہیدوں  پر فخر ،اہلخانہ کے جذبات ناقابل فراموش ہیں
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے شہید سلمان سرور کے والد امتیاز سرور سے انکے گھر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،قوم کو شہیدوں اور انکے والدین پر فخر ہے،شہداء کے اہلخانہ کے جذبات ناقابل فراموش ہیں،اس مٹی کے سپوتوں کی قربانیوں سے پاکستان ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔