ریاستی مخالف سرگرمیوں کی روک تھام، نمبر جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ریاستی مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیاتفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے نمبر جاری کیا گیاسوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف مہم کی اطلاع کیلئے نمبر جاری کیا گیااین سی سی اے سائبر سکیورٹی شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے متحرک ہیں ترجمان حکام کا کہنا ہے کہ انتشار یا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا،واٹس ایپ نمبر9334687-051 پر معلومات شیئر کی جاسکیں گی۔