صوبائی وزیر قانون ملک صہیب کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 14 شہدائے پولیس کو مالی گرانٹس و گھر دینے کی منظوری دید ی۔صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کر دئییگئے،اجلاس میں شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کر ائی گئی۔ تفصیل کے مطابق اجلاس میں پولیس شہدا کے ورثا کو خصوصی گرانٹس دینے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، اے آئی جی پولیس ویلفیئر غازی صلاح الدین، فنانس اور دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ پولیس شہدا کے پیکیج ون، ٹو اور تھری کا جائزہ لیا گیا.جھنگ کے شہید سب انسپکٹر محمد شہباز کے ورثا کو 40 لاکھ،لاہور کے شہید ایایس آئی کے ورثا کو 50 لاکھ اور سات مرلہ گھر، گجرات کے شہید کانسٹیبل طارق عزیز کے ورثا کو 40 لاکھ اور 5 مرلہ گھر، لاہور کے شہید ٹریفک وارڈن عبد القدیر کے ورثا کو ایک کروڑ اور 5 مرلہ گھر،ملتان کے شہید کانسٹیبل محمد کاشف کے ورثا کو 30 لاکھ ، راجن پور کے شہید کانسٹیبل عطا اللہ کے ورثا کو 30 لاکھ ، فیصل آباد کے شہید اے ایس آئی حامد حمید کے ورثا کو 40 لاکھ اور 5 مرلہ گھر، گجرات کے شہید ہیڈ کانسٹیبل پرویز علی ، کانسٹیبل محمد ذیشان ، لاہور کے کانسٹیبل اختر رسول ، شہید ٹریفک وارڈن ،ساہیوال کے شہید کانسٹیبل محمد عثمان انور کے ورثا کو 30 ،30لاکھ ،شیخوپورہ کے شہید کانسٹیبل اعجاز احمد کے ورثا کو 40 لاکھ اور 5 مرلہ گھر کی منظوری دی گئی ،شہید پولیس کھوجی محمد اسماعیل کی گرانٹ کی منظوری کیلئے سمری ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔