کوئی ملازم چوری میں ملوث نہیں پایا گیا ،2 ڈاکٹر ادویات گھر لیکر گئے
لاہور(کرائم رپورٹر ) جنرل ہسپتال میں ادویات کے جعلی اندراج کے معاملہ پر ایم ایس کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق انکوائری کمیٹی کی تحقیقات میں کوئی ملازم چوری میں ملوث پایا گیا اور نہ ہی چوری کی نیت سے ادویات کی انٹری سامنے آئی ،جو زائد ادویات انٹر کی گئی تھیں وہ دو ڈاکٹرز اپنے گھر کے استعمال کے لئے لیکر گئے تھے، اس کے علاوہ انکوائری کمیٹی نے مریضوں کو بلا کر ان کے بیانات بھی قلمبند کئے ہیں وہ بھی ہسپتال کی ڈسپنسری سے ادویات لیکر گئے ۔ انہوں نے کہا اب ایچ ایم آئی ایس سسٹم جس میں ادویات انٹر کی جاتی ہیں کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔