جنرل ہسپتال :مفت ادویات کی فراہمی ، 7کاؤنٹر قائم

مریضفارمیسی سے صبح8 سے شام8بجے تک ادویات مفت حاصل کر سکیں گے 
لاہور (کرائم رپورٹر) مریضوں کو بلا امتیاز اور معیاری مفت ادویات کی فراہمی کیلئے لاہور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل فارمیسی قائم کردی گئی جس کا افتتاح پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کیا جبکہ فارمیسی کے قیام پر ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین اور اْن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا مریض او پی ڈی فارمیسی سے صبح8 سے شام8بجے تک معیاری ادویات مفت حاصل کر سکیں گے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا مریضوں کی سہولت کیلئے7کاؤنٹر قائم کئے گئے ،بزرگ شہریوں ، خصوصی افراد، مرد و خواتین اور سرکاری ملازمین کیلئے الگ الگ کاؤنٹرز شامل ہیں۔