امریکی بحریہ کے جدید طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ (USS Gerald R. Ford) میں لگنے والی آگ بجھانے میں 30 گھنٹے سے زیادہ وقت لگا، جس کے دوران دو امریکی سیلرز زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق آگ جہاز کے مرکزی لانڈری ایریا میں ایک ڈرائر کے وینٹ سے شروع ہوئی اور تیزی سے پھیل گئی، تاہم امریکی فوج نے واضح کیا کہ جہاز کے انجن یا اہم نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور جہاز اب بھی مکمل طور پر آپریشنل ہے۔آگ کی وجہ سے تقریباً 600 سے زائد سیلرز اپنے بستروں سے محروم ہو گئے اور کئی اہلکار عارضی طور پر فرش یا میزوں پر سو رہے ہیں۔یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ میں تقریباً 4500 سیلرز اور فائٹر پائلٹس شامل ہیں، اور یہ جہاز مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہے اور امریکا کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔بحریہ نے کہا ہے کہ جہاز کے طویل تعیناتی اور تکنیکی مسائل کے سبب عملے کو مشکلات کا سامنا ہے، اور مستقبل میں اسے بدلنے کے لیے یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش (USS George H.W. Bush) کو خطے میں تعینات کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔