ایران جنگ میں موڑ، امریکی طیارہ بردار جہاز جنگ چھوڑ کر واپس لوٹ گیا

ایران جنگ میں موڑ، امریکی طیارہ بردار جہاز جنگ چھوڑ کر واپس لوٹ گیا

واشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی تنازع کے دوران امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ فورڈ واپس بندرگاہ کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جہاز میں حال ہی میں مرکزی لانڈری ایریا میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں 30 گھنٹے سے زائد وقت لگا، جس کے دوران دو امریکی فوجی زخمی ہوئے، تاہم جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد 600 سے زائد اہلکار عارضی طور پر اپنے رہائشی حصوں سے محروم رہے، جبکہ جہاز پر تقریباً ساڑھے چار ہزار اہلکار تعینات ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور امریکی بحری سرگرمیوں پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔