شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق دتہ خیل سے میرانشاہ اور میرانشاہ سے رزمک تک تمام آمدورفت معطل رہے گی۔ اس کے علاوہ میر علی سے بنوں تک کی تمام مرکزی شاہراہوں پر بھی ہر قسم کی آمدورفت پر پابندی ہوگی۔ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔