اسرائیلی فوج نے تہران میں ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا

اسرائیلی فوج نے تہران میں ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ علی لاریجانی اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں یا زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق تہران کے مرکزی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق دھماکے شہری اور اہم سرکاری علاقوں کے قریب ہوئے، تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کہ کون سے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

اس واقعے نے خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ تہران میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں کا فوری جائزہ لیا۔ ایرانی حکام کی جانب سے ابھی تک اس حملے کی رسمی تصدیق یا نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور شہریوں میں ہلچل اور چوکس رہنے کا ماحول جاری ہے۔

یہ واقعہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں پیش آیا ہے، جہاں پہلے بھی متعدد حملے اور جوابی کارروائیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔