حماس نے ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی پر اسرائیلی حملے کی مذمت کر دی، ایرانی عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے کو نشانہ بنانے والا جرم اور غدارانہ حملہ ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو شہید کر دیا تھا۔علی لاریجانی 67 برس کے تھے اور انقلابِ ایران کے بعد ابھری ہوئی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے۔