ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جارحیت کے جواب میں کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں میں کویت میں موجود امریکی فوج کے مواصلاتی نظام، ایندھن کے ذخائر اور پیٹریاٹ دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی فوج کے مطابق کارروائی کے دوران کویت میں کنٹرول ٹاور اور گولہ بارود کے گوداموں کو بھی ہدف بنایا گیا، جبکہ ایک امریکی بحری جہاز پر کروز میزائل داغنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائیوں کے جواب میں دفاعی اقدامات پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے اور ایران اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کویت میں امریکی فوجی اڈے کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔