شالیمار ایکسپریس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، انجن سمیت 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 5 افراد زخمی

شالیمار ایکسپریس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، انجن سمیت 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں افسوسناک ریل حادثہ پیش آیا، جہاں شالیمار ایکسپریس پھاٹک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں انجن سمیت 12 سے زائد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی تفصیلات:
ریلوے حکام کے مطابق:ٹرین کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔پھاٹک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی میں آئل ختم ہونے کے باعث وہ پٹری پر بند ہو گئی تھی۔ڈرائیور حادثے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
امدادی کارروائیاں:
حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور ریلوے عملہ موقع پر پہنچ گیا۔زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔متاثرہ مسافروں کو امدادی ٹرین کے ذریعے روانہ کیا جا رہا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کلیئر کرنے میں کم از کم 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
تحقیقات اور قانونی کارروائی:
حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس نے ٹرالی ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے جو فرار ہو چکا ہے۔ریلوے حکام نے واقعے کو غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔