لاہور: بادامی باغ میں سیوریج لائن میں دھماکہ، 4 افراد زخمی

لاہور: بادامی باغ میں سیوریج لائن میں دھماکہ، 4 افراد زخمی

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سیوریج لائن میں دھماکے کے باعث چار افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ دیگر زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں 35 سالہ امتیاز، 60 سالہ ظفر اور 44 سالہ رشید شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ اور اس کے اثرات کا فوری جائزہ لیا جا رہا ہے اور متاثرہ علاقے میں حفاظتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔