سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے مشرقی صوبے کی جانب آنے والے 30 ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں ایران سے متعلق کشیدگی 25ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔سعودی حکام کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی گئی، جس دوران تین بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا جبکہ باقی دو غیر آباد علاقوں میں گر گئے، جس سے کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اسی دوران مشرقی صوبے میں مزید 7 ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔
سعودی حکومت نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، فضائی حدود اور اہم تنصیبات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔