متحدہ عرب امارات میں حالیہ حملوں کے دوران ایک اور پاکستانی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرے، جس کے نتیجے میں مذکورہ پاکستانی جاں بحق ہوا۔
اماراتی فضائی دفاع نے اس بیلسٹک میزائل کو ناکام بنایا تھا، تاہم ٹکڑے لگنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔متحدہ عرب امارات میں حملوں میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے، جبکہ حالیہ کشیدگی میں 3 پاکستانی شہری مارے جا چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے پاکستانیوں میں ایک دبئی میں اور دو ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔