ویب ڈیسک: ایران نے متحدہ عرب امارات اور کویت میں ریڈار سسٹمز، ایندھن کے ذخیروں اور رن ویز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے IRNA کے مطابق حملوں کے اہم اہداف میں متحدہ عرب امارات کا دھفرہ ایئر بیس شامل تھا، جہاں جدید ابتدائی وارننگ ریڈار سسٹمز، MQ‑9 ڈرون ہینگرز اور امریکی جاسوسی طیاروں بشمول U‑2 سے متعلقہ سہولیات تباہ کی گئیں۔پاسداران انقلاب کے مطابق کویت کے علی السالم ایئر بیس پر بھی کروز اور بیلسٹک میزائل حملے کیے گئے، جس میں ریڈار سسٹمز، ایندھن کی ذخیرہ گاہیں اور امریکی طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے دو رن ویز کو نقصان پہنچا۔