موڑکھنڈا (خصوصی رپورٹ) منڈی فیض آباد لاہور روڈ نزد بھٹہ سٹاپ پر تیز رفتار کوسٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ جاں بحق شخص کی شناخت 52 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی۔