راوی روڈ بتی چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوسٹر اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ بتی چوک کے قریب موٹر سائیکل اور کوسٹر کے درمیان ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق راوی روڈ بتی چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوسٹر اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ منیب کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔