جعلی فقیر پولیس نے دھر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے جعلی فقیر گرفتار کر لیا۔پولیس نے پٹرولنگ کے دوران فیروز پور روڈ سے جعلی فقیر شاہد کوقابو کر لیا۔چوکی میں آتے ہی ملزم کی دونوں ٹانگیں ٹھیک ہو گئیں۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ بہالپور کا رہائشی ہے اور پچھلے 6 ماہ سیفقیر بن کر اس علاقے میں مانگ رہا ہے۔