پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت آج دوپہر 12 بجے سے شروع ہو رہی ہے، جس کے بعد شائقینِ کرکٹ میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔
حکام کے مطابق فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے منتخب کوریئر سروسز کی شاخوں پر دستیاب ہوں گے، جبکہ مختلف شہروں کے لیے ٹکٹ کی قیمتوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ کی قیمت 250 روپے سے شروع ہوگی، جبکہ فیصل آباد میں سستا ترین ٹکٹ 300 روپے رکھا گیا ہے۔ اسی طرح ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹس خریدے جا سکیں گے، جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت ایک نئے دور کا آغاز ہے، اور قیمتیں اس لیے کم رکھی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اسٹیڈیم آ کر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔