پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت

پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے متوقع میچ، پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں ہونے والے ٹاکرے کے لیے ٹکٹس کی فروخت میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

 ان ٹکٹس کی مجموعی قیمت 3 ارب 40 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے، جس سے اس میچ کی اہمیت اور کرکٹ شائقین کی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس بھی حیران کن تعداد میں فروخت ہوئے ہیں، اور دبئی میں ہونے والے تمام میچز کے ٹکٹس کی قیمت 88.55 ملین درہم تک پہنچ گئی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلادیش، افغانستان، اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا سنگ میل ثابت ہوگا اور جیو سوپر کے ذریعے شائقین کرکٹ تمام سنسنی خیز میچز براہ راست دیکھ سکیں گے۔