پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے اہم میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت چھٹی کے دن بھی جاری ہے۔
شائقین آج ہونے والے ایلیمینیٹر 2 اور فائنل کے ٹکٹس آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹکٹس ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز کے 18 مراکز اور آن لائن دستیاب ہیں۔ایلیمینیٹر 2 کے ٹکٹس کی قیمت 1000 روپے سے شروع ہو کر 12 ہزار روپے تک ہے، جبکہ فائنل میچ کے ٹکٹس بھی 1500 سے 12 ہزار روپے کے درمیان فروخت ہو رہے ہیں۔ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایلیمینیٹر 2 کا میچ کھیلا جائے گا، جس میں حیدرآباد اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔